۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ افضل حیدری

حوزہ/ سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان: اسلامی تعلیمات عوام تک پہنچانے میں مدارس کا کردار اہم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ مدارس دینیہ کے درمیان بہتر روابط کے لئے علاقائی دفاتر قائم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ صوبہ سندھ میں دو علاقائی دفاتر مدرسہ جوادیہ لکھی غلام شاہ اورمدرسہ امام العصر حیدر آباد میں قائم ہو گئے ہیں ۔علاقائی دفاتر کے قیام کا مقصد مدارس دینیہ کے درمیان مضبوط روابط اور طلبا و اساتذہ کو سہولت کی فراہمی ہے۔ مولانا عبدالمجید بہشتی مدرسہ جوادیہ اورمولانا کرم علی حیدری مدرسہ امام العصرکے علاقائی دفاتر کے انچارج ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا کہ دونوں دفتر مرکزی دفتر جامعةالمنتظر کی برانچیں ہوں گی ،جو علاقے میں موجود اسلامی تعلیمی اداروں اور وفاق المدارس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنائیں گی۔اب طلبا اور اساتذہ کو مرکزی دفتر جامعةالمنتظر آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ان کے رجسٹریشن ،امتحانات اور دیگر معاملات اپنے علاقائی دفاتر سے ہی حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں تیسرا علاقائی دفتر کراچی میں آئندہ ماہ قائم کیا جائے گا۔

علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ اسلامی تعلیمات عوام تک پہنچانے کے لیے مدارس کا اہم کردار ہے۔ مدارس کے کردار کی وجہ سے منبر حسینی پر خطاب کرنے والے علماءکی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ۔جوکہ قرآن و اہل بیت کی تعلیمات کو اجاگر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کی زیادہ تعداد سے جہالت کے اندھیرے چھٹ جائیں گے ۔تعلیمات قرآن اور سیرت محمد و آل محمد کوفروغ حاصل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ قرآن و سنت انتشار کی اجازت نہیں دیتے ۔ہمیں اسلام دشمن قوتوں کے مقا بلے میں اتحاد و اتفاق سے رہنا ہوگا۔سٹیج حسینی سے محبت کا پیغام جانا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .