۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ سید نیاز حسین نقوی

حوزہ/ صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے اشرف آصف جلالی کی طرف سے دختر رسول ، خاتون جنت حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصبی مولوی توہین رسالت کا مرتکب ہوا ہے ،اسے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے اشرف آصف جلالی کی طرف سے دختر رسول ، خاتون جنت حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصبی مولوی توہین رسالت کا مرتکب ہوا ہے ،اسے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ایسی گستاخی کرنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا ۔حکومت نے سخت کارروائی نہ کی تو ملک میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا صدیقہ،طاہرہ اور سیدة النساء العا لمین ہیں، جن کے بارے میں سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔ میرا گھر فاطمہ کا گھر ہے۔جس نے فاطمہ کی توہین کی اس نے میری توہین کی۔ان کی شان میں قرآن مجید کی آیت تطہیر، آیت مباہلہ ، آیت مودت سمیت متعدد آیات نازل ہوئی ہیں۔وہ عصمت کے درجے پر فائز تھیں، ایسی طاہرہ صدیقہ خاتون کے بارے میں خطا کار جیسے گستاخانہ الفاظ کا استعمال ضروریات دین کا انکار اور کفر ہے،جو کسی مسلمان کا کام نہیں ہو سکتا ۔یہ مولوی پہلے بھی حضرت ابو طالب علیہ السلام کے بارے میں ہرزہ سرائی کر چکا ہے، جس کاسنی شیعہ علما نے بھرپور جواب دیا تھا۔یہ شخص فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنا چاہتا ہے۔جس کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔ لیکن ہم سیدہ فاطمہؑ کی توہین برداشت نہیںکریں گے۔ سیدہ فاطمہؑ کی توہین کر کے جلالی توہین رسالت کا مرتکب ہوا ہے اہل سنت علما نے کبھی اختلافی بات نہیں کی، مولوی جلالی علما میں سے نہیں، یہ ناصبی دشمن اہل بیت ہے، جس کا مقصد تفرقہ پھیلانا ہے، سنی علما اس کا بائیکاٹ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .