۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
مولانا سید شاہد جمال رضوی 

حوزہ/فاطمہ عالمین کی عورتوں کی سردار ہے،ایسی ہمہ جہت اور ہمہ گیر شخصیت کی شان میں گستاخی کرنا ، اپنی بدکرداری اور نجاست و خباثت کا ثبوت دینے کے مترادف ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شعور ولایت فاؤنڈیشن کے بانی و سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شاہد جمال رضوی نے حنفی مسلک سے تعلق رکھنے والے ایک بدکردار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ حضرت فاطمہ ؑ، ناقابل معافی جرم کا مرتکب ہوا ہے ، اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا ۔

مولانا نے شہزادی کونین کی بے مثال شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی ذات والا صفات نمونۂ تقویٰ، معیار عبادت اور اعتبار شہامت تھی ، عفت و متانت اور تدبر آپ کی سیرت کا نمایاں ترین جوہر ہیں ، آپ نے بیٹی کی حیثیت سے رسول اکرم ؐ کے ساتھ اسلام کا دفاع کیا ، زوجہ کی حیثٰت سے امیر المومنین ؑ کے ہمراہ جہاد میں ہاتھ بٹایا اور ماں کی حیثیت سے تحفظ اسلام کا ابد آثار اقدام یوں کیا کہ حسنین جیسے اماموں کی پرورش و پرداخت کی ۔ 

انہوں نے کہا: دنیا کی تمام مثالی خواتین کے کردار کو سامنے رکھ کر جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ذاتی اوصاف ، سیرت و کردار ، فضائل و مناقب اور روحانی برکات سے ان کا تقابل کیا جائے تو نسا ئے عالمین کے درمیان حضرت فاطمہؑ کی شخصیت چودہویں کا چاند بن کر نکھرے گی کیونکہ فاطمہ قرآن کا پیکر تھیں ، ان کی گفتار کے نہج پر قرآن کی آیات ڈھلیں ، ان کے اسلوب خطاب پر احکام شرعیہ کی افتاد پڑی ، ان کا لہجہ حقائق و معارف کی اساس قائم کرتا تھا ، وہ ختم نبوت کا جزو تھیں ، انہوں نے کل ایمان کا حوصلہ بلند رکھا اور اپنی لوریوں کے ذریعہ سیدا شباب اھل الجنہ کا شعور پروان چڑھایا ، روحانیت سے قطعی عاری عورتیں اگر کچھ ان کی خدمت میں لگی رہیں تو وحی و الہام کا مزاج پہچان گئیں ، عمر بھر انہوں نے قرآن ہی کی زبان میں بات چیت کی ، اسی لئے مسلمانوں کے تمام فرقوں کے عظیم اور مستند علمائے کرام نے نقل کیاہے کہ رسول خداؐ نے ان کے متعلق فرمایا : فاطمہ عالمین کی عورتوں کی سردار ہے ۔
ایسی ہمہ جہت اور ہمہ گیر شخصیت کی شان میں گستاخی کرنا ، اپنی بدکرداری اور نجاست و خباثت کا ثبوت دینے کے مترادف ہے ۔

ہم آصف جلالی اور اس کے حامیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس سے برائت و بیزاری کا اعلان کرتے ہیں ۔

خدا کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ وہ اسے اس کے کیفر کردار تک پہنچائے اور آخرت میں سخت سے سخت عذاب کا مستحق قرار دے؛ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .