جمعہ 17 جولائی 2020 - 20:45

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دفتر شیعہ علماءکونسل پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ تنظیمی عہدیداران /احباب کی جانب سے متفر ق مسائل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر محاذ آرائی ،رسہ کشی ،نازیبا اور توہین آمیز کلمات کا سلسلہ جاری ہے۔قائد محترم نے اس عمل کو سخت ناپسند کیا ہے۔تاکید کی جاتی ہے کہ اس عمل کے مرتکب تمام افراد آئندہ اس قسم کی تحاریر، بحث و مباحثہ اور محاذ آرائی سے گریز اور اجتناب کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha