۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر نے کہا کہ مٹھی بھر خارجی تکفیری گروہ اچھی طرح ملت جعفریہ کی چودہ سو سالہ تاریخ اور پاکستان میں طرز عمل سے آگاہ ہے کہ ملت جعفریہ اپنے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے، ہمیں کسی فسادی کی دھمکیاں مرعوب نہیں کرسکتیں۔ ملت جعفریہ نے علمی اور دفاعی میدان میں کبھی راہ فرار اختیار نہیں کی۔ ہمیشہ میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے اسلام آباد کے ایک فسادی مولوی کی طرف سے ملت جعفریہ کو دھمکی پر مبنی شرانگیزویڈیو پیغام کی طرف حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورامن و امان کی ذمہ دار ایجنسیوں کو متوجہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مٹھی بھر خارجی گروہ ہمیں دھمکانے کی جرات نہیں کر سکتا ۔ہمارا ان سے آمنا سامنا کوئی نئی بات نہیں۔ملت تشیع نے ہمیشہ ملک میں امن کا پرچار کیا اور کسی اسلامی مکتب کی توہین نہیں کی لیکن غلیظ زبان استعمال کرنے اور دھمکیاں دینے والوں کی دلائل سے زبانیں بند کرنا بھی جانتے ہیں ۔
انہوں نے وزیر اعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور ایجنسیوں کے سربراہوں کو متوجہ کیا ہے کہ ان کی ناک کے نیچے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںفوج کے خلاف لڑنے والے ، دہشت گرد تکفیری خارجی تنظیموں کی حمایت کرنے اور فوجی آپریشن میں طالبات کے ساتھ برقعہ پہن کر فرار ہو نے والے مولوی کی شرانگیزیو ں کے خلاف سخت ایکشن نہ لیا گیا تو آپریشن ضرب عضب، ردالفساد اور دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان کے دیگر آپریشن رائیگاں جائیں گے۔
علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا ہے کہ مٹھی بھر خارجی تکفیری گروہ اچھی طرح ملت جعفریہ کی چودہ سو سالہ تاریخ اور پاکستان میں طرز عمل سے آگاہ ہے کہ ملت جعفریہ اپنے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے ، ہمیں کسی فسادی کی دھمکیاںمرعوب نہیں کرسکتیں۔ ملت جعفریہ نے علمی اور دفاعی میدان میں کبھی راہ فرار اختیار نہیں کی۔ ہمیشہ میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔ بنو عباس،بنو امیہ اور آج کا یزیدی ٹولہ اس حقیقت سے پوری طرح آگاہ ہے کہ ہم نے اپنی جانیں قربان کر دیں لیکن مکتب اہل بیت کے عقائد حقہ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .