۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مجلس علماء پاکستان کا منبر و محراب کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر علماء کرام و مشائخ کا کہنا تھا کہ منبر و محراب کا امن و سلامتی اور دین اسلام کی اشاعت میں اہم کردار ہے۔ پاکستان میں امن و سلامتی میں علماء و مشائخ نے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا۔ کسی بھی معاشرے میں امن و استحکام کیلئے ممبر و محراب پر بیٹھنے والے کا مثبت کردار ادا کرنا انتہائی ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علماء پاکستان کے زیراہتمام بادشاہی مسجد لاہور میں منبر و محراب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پیغام پاکستان کی روشنی میں کانفرنس کی میزبانی چیئرمین مجلس علماء پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اس موقع پر کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک، ڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز، ملک طارق اعوان، مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور مولانا فضل الرحیم اشرفی، ڈاکٹر شہاب، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ سید ضیاء اللہ بخاری، مولانا سردار محمد خان لغاری، حافظ کاظم رضا نقوی سمیت دیگر نے کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس میں تمام مکاتب فکر علماء کرام و مشائخ کا کہنا تھا کہ منبر و محراب کا امن و سلامتی اور دین اسلام کی اشاعت میں اہم کردار ہے۔ پاکستان میں امن و سلامتی میں علماء و مشائخ نے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں امن و استحکام کیلئے ممبر و محراب پر بیٹھنے والے کا مثبت کردار ادا کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی و خوش حالی میں علماء کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔ علماء اور حکمرانوں کو ایک دوسرے کی اصلاح کر کے آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے پاکستان میں امن کے قیام کیلئے پاک فوج کی ہمت کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .