۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ، جامعہ عروۃ الوثقی لاہور کے زیر انتظام قومی مشاورتی اجلاس برائے بیداری امت

حوزہ/ سربراہ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ نے کہا کہ علماء کی کاوشوں سے بہت جلد پاکستان ایک فہیم قوم کے طور پر دنیا میں متعارف ہوگا اور وحدت کی فضا پیدا ہوگی فرقہ وریت پھیلانے والوں کی بیخ کنی کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ہمیں اپنی صفوں سے ان عناصر کو نکال باہر کرنا ہوگا اور بین المسالک ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ، جامعہ عروۃ الوثقی لاہور کے زیر انتظام تاریخی اور اہم مشاورتی اجلاس برائے بیداری امت منعقد ہوا، جس میں ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے نمائندہ علماء کرام، زعماء عظام اور تمام وفاق ہائے مدارس کے عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ علماء کی کاوشوں سے بہت جلد پاکستان ایک فہیم قوم کے طور پر دنیا میں متعارف ہوگا اور وحدت کی فضا پیدا ہوگی فرقہ وریت پھیلانے والوں کی بیخ کنی کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ہمیں اپنی صفوں سے ان عناصر کو نکال باہر کرنا ہوگا اور بین المسالک ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی۔

تصویری جھلکیاں:  مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ، جامعہ عروۃ الوثقی لاہور کے زیر انتظام قومی مشاورتی اجلاس برائے بیداری امت

اس اجلاس میں ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے نمائندہ علماء کرام، زعماء عظام اور تمام وفاق ہائے مدارس کے عہدیداران نے شرکت کی۔ قومی مشاورتی اجلاس کا مقصد وطنِ عزیز میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور تفرقہ انگیز عوامل میں تشویشناک اضافے کے تدارک کیلئے مشاورت اور لائحہ عمل کا تعین کرنا شامل تھا تاکہ تمام مکاتبِ فکر ہم آواز اور ہمقدم ہو کر فرقہ واریت کےعفریت کیخلاف عوامی بیداری پیدا کریں اور اس زہرِ قاتل کے تریاق کی خاطر عملی اقدامات کریں۔

مشاورتی اجلاس میں لیاقت بلوچ صاحب نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ، مولانا زاہد الراشدی مجلس ملی شرعی، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کوٹ مٹھن ، پیر سید ھارون علی گیلانی دربار میاں میر، مولانا مفتی فصیح احمد جامعہ بنوریہ العالمیہ، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری متحدہ جمعیت اہلحدیث، صاحبزادہ سلطان احمد علی حضرت سلطان باہو ، مفتی راغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ علامہ ناظر حسین تقوی مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل، علامہ رانا محمد ادریس منھاج القرآن ، ڈاکٹر عبدالغفور راشد نائب امیر مرکزی جماعت اہلحدیث ، پروفیسر ظفر اللہ شفیق  ممبر متحدہ علماء بورڈ ، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل محکمہ اوقاف، پروفیسر ڈاکٹر علی اکبر الازہری، مفتی گلزار احمد نعیمی و دیگر جید علماء کرام و علمی، سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں تمام علما نے اشرار عالم کی سازشوں کو بھانپتے ہوئے محرم الحرام سے پہلے پھیلائے جانے والے فرقہ وارانہ ماحول کی مزمت کی اور وحدت امت کا پیغام دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .