۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ جواد نقوی

حوزہ / مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ ترجمان بورڈ مجمع المدارس کے مطابق اس امتحان کا مجموعی نتیجہ 91.1 فیصد رہا۔

رپورٹ کے مطابق بورڈ کے صدر علامہ سید جواد نقوی نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ دیگر طلباء کو مزید محنت کرنے کی نصیحت کی۔

انہوں نے کہا: الحمدللہ اس بار ہمارے بورڈ کا نتیجہ شاندار اور قابل ستائش رہا۔ آئندہ اس میں مزید بہتری لائیں گے اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کو ایک مثالی بورڈ بنائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ بورڈ کے ان سالانہ امتحانات میں گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں قائم امتحانی مراکز میں متعدد دینی مدارس کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .