۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
صراط تعلیمی ادارے کا افتتاح

حوزہ/ لاہور پاکستان میں، یوم معلم کی مناسبت سے صراط ہائی سکول (ڈیفنس روڈ مرکزی کیمپس) کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور پاکستان میں، یوم معلم کی مناسبت سے صراط ہائی سکول (ڈیفنس روڈ مرکزی کیمپس) کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ کے صدر علامہ سید جواد نقوی نے کی۔

صراط تعلیمی نظام کے تحت پاکستان بھر میں تعلیمی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں، علامہ سید جواد نقوی

صراط تعلیمی نظام کے تحت پاکستان بھر میں تعلیمی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں، علامہ سید جواد نقوی

علامہ سید جواد نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین تعلیم ہماری نسلوں کا حق ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ اساتید و والدین احساس ذمہ داری کرتے ہوئے ایسے تعلیمی مراکز کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہوں جو ہماری نسلوں کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق پروان چڑھا کر بہترین انسان بننے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہوں۔

صراط تعلیمی نظام کے تحت پاکستان بھر میں تعلیمی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں، علامہ سید جواد نقوی

صراط تعلیمی نظام کے تحت پاکستان بھر میں تعلیمی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں، علامہ سید جواد نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ صراط تعلیمی نظام کے تحت پاکستان بھر میں تعلیمی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں جہاں طلباء و طالبات کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تعلیمی نظام وضع کیا گیا ہے اور تربیت کے ساتھ ساتھ طالب علم کی استعداد، فن اور مہارت کو بہترین تدریسی روش اور خلاقیت کے ذریعے کمال عروج تک پہنچانے اور فکر و عمل کے ذریعے اسلامی تہذیب اور اخلاقی اقدار کی پرورش کا ہدف لے کر پیشرفت جاری ہے۔

صراط تعلیمی نظام کے تحت پاکستان بھر میں تعلیمی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں، علامہ سید جواد نقوی

صراط تعلیمی نظام کے تحت پاکستان بھر میں تعلیمی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں، علامہ سید جواد نقوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .