۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈاکٹر راغب نعیمی

حوزہ/ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا کہنا تھا کہ اسلام میں پاک اور بامقصد ورزش اور کھیل کود کو جائز قرار دیا گیا ہے۔ کھیل کے میدان آباد ہونگے تو نہ صرف جرائم کا خاتمہ ہوگا بلکہ لوگوں کو ہسپتال جانے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی جسمانی سرگرمیوں سے انسان فٹ اور صحت مند رہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، نوجوان اپنی صلاحیتوں کے بروئے کار لا کر ملک کا نام روشن کریں۔ مدارس کے طلبہ اپنی صلاحیتوں کے لحاظ سے کسی کم نہیں، تعلیم کے میدان میں آگے بڑھیں، اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں اور سول سروسز کے ذریعہ ملک کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں پاک اور بامقصد ورزش اور کھیل کود کو جائز قرار دیا گیا ہے۔ کھیل کے میدان آباد ہونگے تو نہ صرف جرائم کا خاتمہ ہوگا بلکہ لوگوں کو ہسپتال جانے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی جسمانی سرگرمیوں سے انسان فٹ اور صحت مند رہتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار جامعہ نعیمیہ کے شعبہ حفظ القرآن کے زیراہتمام سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں قاری محمد امیر قادری، قاری محمد فیاض شاکر، قاری محمد اکرم نجمی، قاری علی اعجاز قادری، قاری محمد امین نعیمی سمیت دیگر اساتذہ کرام و طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .