۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ محمد عباس قمی انتقال کر گئے

حوزہ/ مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے۔ 8 محرم الحرام کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم گذشتہ شب وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور کے صدر اور معروف عالم دین علامہ محمد عباس قمی تقریبا ۶۵ سال کی عمر میں قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔

علامہ محمد عباس قمی کچھ عرصے سے علیل تھے، 8 محرم الحرام کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم گذشتہ شب وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور میں ادا کردی گئی جبکہ مرحوم کی تدفین ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور میں ہوئی۔ مرحوم اپنے منفرد انداز خطابت کے باعث کافی مقبول تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .