۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ محمد حسین اکبر

حوزہ/ ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور و تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ نصاب سے اہلبیت اطہارؑ کا تذکرہ نکال دیا گیا ہے جبکہ جو اسلامی جنگیں شامل کی گئی ہیں، ان میں بھی اہم شخصیات کے کردار کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درود پاک میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جو کہ قرآن و سنت کے منافی اقدام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور، تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر نے چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سے اسلامی نظریاتی کونسل آفس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو حکومت کی جانب سے یکساں قومی نصاب کے حوالے سے مرتب شدہ کتب میں موجود خامیوں اور غلطیوں سے آگاہ کیا اور تفصیلات تحریری طور پر پیش کیں۔

ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے نصاب کے حوالے سے ملت تشیع پاکستان میں پائے جانے والے تحفظات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نصاب سے اہلبیت اطہارؑ کا تذکرہ نکال دیا گیا ہے جبکہ جو اسلامی جنگیں شامل کی گئی ہیں، ان میں بھی اہم شخصیات کے کردار کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درود پاک میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جو کہ قرآن و سنت کے منافی اقدام ہے۔

ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے زیارات مینجمنٹ پالیسی میں موجود غیر ضروری شکوں اور زیارات گروپ آرگنائزرز کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی اور موجودہ حالات حاضرہ پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .