۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان

حوزہ/ صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے 8 نئے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا، لیکن ان میں ایک بھی رکن شیعہ مکتب فکر سے نامزد نہیں کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی نظریاتی کونسل میں اس وقت صرف واحد شیعہ رکن علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر ہیں جبکہ دیگر مکاتب فکر کے تین تین اور چار چار ارکان شامل ہیں، جبکہ کونسل میں اہل تشیع کی نمائندگی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس پر ملت جعفریہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

مذہبی تعصب کہیں یا امتیازی سلوک، یہ سوال اپنی جگہ قائم ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں پاکستان کے نمایاں مکتب فکر کو متناسب نمائندگی نہیں دی گئی۔

صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے 8 نئے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا، لیکن ان میں ایک بھی رکن شیعہ مکتب فکر سے نامزد نہیں کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .