۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سینئر رہنما حجت الاسلام سید حسن ظفر نقوی نے ایک پیغام کے ذریعے علامہ قاضی کی وفات کی مناسبت سے نقوی خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سینئر رہنما حجت الاسلام سید حسن ظفر نقوی نے ایک پیغام کے ذریعے علامہ قاضی کی وفات کی مناسبت سے نقوی خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

موت العالِم موت العالَم

آہ!  علامہ قاضی نیاز حسین 

انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ خبر سننے کو ملی کہ حجت الاسلام و المسلمین الحاج قاضی نیاز حسین نقوی صاحب اب اس دنیا میں نہیں رہے اور دار بقا کی طرف کوچ کر چکے ہیں ۔
یقیناً صرف الفاظ اس غم اور دکھ کا مداوا نہیں ہو سکتے جو قاضی نیاز حسین صاحب کے انتقال پُر ملال پر ان کے لواحقین اور چاہنے والوں کو پہنچا ہے ، مگر اس کے سوا ہمارے پاس اور کچھ بھی نہیں جو ان کے پسماندگان اور وابستگان کی خدمت میں تعزیت کے طور پر پیش کریں ۔
خاص طور پر اس غم کے موقع پر حجت الاسلام و المسلمین الحاج حافظ سید ریاض حسین نقوی صاحب اور ان کے خاندان کے تمام افراد کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

شریک غم 
مولانا حسن ظفر نقوی آف کراچی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .