۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
تصاویر / مراسم تشییع حجت‌الاسلام والمسلمین سید قاضی نیاز نقوی نائب رئیس وفاق المدارس شیعه پاکستان

حوزہ/ بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کے پیکرکو حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں تشییع جنازہ کے بعد قبرستان باغ بہشت قم میں سپرد خاک کردیاگیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کے پیکر کو حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں تشییع جنازہ کے بعد قبرستان باغ بہشت قم میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

مرحوم کی تشییع جنازہ میں ایران اعلیٰ حکام اور صوبہ قم کی اہم شخصیات کے علاوہ پاکستانی علما و طلاب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ اور مہتم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کچھ مدت ایران کے مقامی ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد جمرات کو وفات پاگئے تھے۔

آیت اللہ سعیدی متولی حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور قم میں نمایندہ ولی فقیہ نے علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی نماز جنازہ ادا کی اور نماز کے بعد مرحوم کو قربستان باغ بہشت میں سپردخاک کردیا گيا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .