۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
موسسہ الکوثر نجف اشرف

حوزہ/ موسسہ الکوثر التخصصات العلوم الدینیہ نجف اشرف نے علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی المناک رحلت پر  تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، موسسہ الکوثر التخصصات العلوم الدینیہ نجف اشرف نے علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی المناک رحلت پر  تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

تعزیتی بیان کا متن حسب ذیل ہے:

انا للہ وانا الیہ راجعون

جامعہ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی سرکار علامہ قاضی نیاز حسین نقوی طاب ثراہ کی رحلت کے پر درد موقع پر تمام علمائے کرام کی خدمت میں اور خصوصی طور پر حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی اور خانوادہ مرحوم کی خدمت میں اور بالاخص امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔
مرحوم کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں ۔

شریک غم 
موسسہ الکوثر نجف اشرف

تبصرہ ارسال

You are replying to: .