۶ خرداد ۱۴۰۳ |۱۸ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 26, 2024
مولانا سید علی رضا رضوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید نیاز حسین نقوی مرحوم مغفور کے ارتحال پرملال نے تمام مدارس و علمی حلقوں کو سوگوار کردیا ہے، علامہ مرحوم ایک بابصیرت اور پرکار شخصیت کے مالک تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کینیڈا میں مقیم برصغیر کے نامور خطیب حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید علی رضا رضوی آف کینیڈا نے ایک بیان میں ، قاضی سید نیاز حسین نقوی کے انتقال پُر ملال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

تعزیتی بیان کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے 

انا للہ وانا الیہ راجعون

عالم بزرگوار ،قاضی بے نظیر ،مدیر توانا حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید نیاز حسین نقوی مرحوم و مغفور کے ارتحال پر ملال نے تمام مدارس و علمی حلقوں کو سوگوار کردیا ہے ۔ علامہ مرحوم ایک بابصیرت اور پر کار شخصیت کے مالک تھے ۔ ان کی اچانک وفات نے تمام مومنین کے دلوں کو دہلا دیا ہے ۔
پروردگار مرحوم کو محمد وال محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔خصوصاً اللہ سبحانہ و تعالٰی ان کی اولاد الطاف کو اور برادران امجاد کو اس اندوہناک حادثہ کو برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے آمین ۔

مولانا سید علی رضا رضوی 
آف کینیڈا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .