۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام شیخ عبدالرحمن مقدسی شگری

حوزہ/ مرحوم اعلیٰ کردار بلند اخلاق خوش مزاج مخلص حلیم الطبع اور عالم باعمل تھے،آپ کی پوری زندگی حصول علوم آل محمد علیہم السلام اور تبلیغ و ترویج دین اسلام میں گزری ،صبر وتحمل قناعت اور سادہ زندگی گزارنے کے ساتھ مہمان نوازی اور خدمت خلق میں آپ بے مثال تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مظاہر شگری کے سسر محترم حجت الاسلام شیخ عبدالرحمن مقدسی شگری قضائے الہیٰ سے وفات پا گئےوہ قم المقدسہ میں مقیم تھے۔ مرحوم علامہ شیخ عبدالرحمن مقدسی کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے قائدین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصرشیرازی اور دیگر نے دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

قائدین نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم علامہ شیخ عبدالرحمن مقدسی کی دینی وعلمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اعلیٰ کردار بلند اخلاق خوش مزاج مخلص حلیم الطبع اور عالم باعمل تھے،آپ کی پوری زندگی حصول علوم آل محمد علیہم السلام اور تبلیغ و ترویج دین اسلام میں گزری ،صبر وتحمل قناعت اور سادہ زندگی گزارنے کے ساتھ مہمان نوازی اور خدمت خلق میں آپ بے مثال تھے۔

آپ سب سے خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے ملتے تھے،انسان دوستی اور تعلقات کے حوالے سے بھی آپ کا کردار بہت بلند تھا،اللہ تعالیٰ محمد وآل محمد علیہم السلام کے صدقے میں آپ کو اعلیٰ علیین میں جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عطا فرمائے،پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے،صبر جمیل پران کو اجر عظیم عطا فرمائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .