حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل جوہی صوبہ سندھ کے زیر انتظام، سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس مرحلے میں تحصیل جوہی میں 500 عدد، رضائیاں(لحاف) متاثرین کی خدمت میں مکمل عزت و شرف، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہو کر اور استحقاق کے پیش نظر، رضاکاران ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچائی ہیں۔
تفصیلات:
* 500 عدد، رضائیاں(لحاف)
الحمداللہ، گذشتہ 5 ماہ سے سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف امور میں فعالیت انجام دی جارہی ہیں، اور اس سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال(سائبان)، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب، مکانات کیلئے سامان کی فراہمی، رضائیاں(لحاف) اور ہنگامی امدادی سامان جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں۔
ضلع دادو میں 400 متاثرین کو ان کے گھروں کی دہلیز پر اشیائے خورد و نوش اور مچھر دانیاں بھی فراہم کی گئی تھیں،اور 292 خیمے بھی متاثرین کے زمین بوس مکانات اور جائے پناہ پر بھی نصب کرکے دیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ بھی متاثرین کیلئے تبرک امام حسین علیہ السلام کا انتظام بھی کیا گیا تھا اور 35 مقامات پر میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے جا چکے ہیں۔
اس کے علاوہ اب تک سینکڑوں مستحقین کے مکانات اور بنیادی ضروریات تعمیر کی جاچکی ہیں اور مساجد کی تعمیرات اور مرمت، فراہمی آب کے منصوبوں پر کام کیا جاتا رہا ہے، محرم الحرام میں عشرہ مجالس کا انعقاد، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہوتی رہتی ہے۔
رب کریم کا احسان ہے کہ اس نے ملت جعفریہ خیرالبریہ کو قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی جیسی عظیم قیادت نصیب فرمائی، جنہوں نے ہر نشیب و فراز میں امت مسلمہ کو اتحاد کا درس دیا اور موجودہ حالات میں بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مکتب و مسلک سے بالاتر ہو کر خدمت کرنے کا عملی درس دیا۔
رب کریم بحق محمدوآل محمد علیہم السلام، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کو اپنی تائیدات سے سرفرازی نصیب فرمائے اور ہمیں ان کی اطاعت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور زہرا (س) اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں بھی اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین یارب العالمین