۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سیلاب متاثرین کو امدادی سامان کی ترسیل

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ بلوچستان کے زیر انتظام  بلوچستان کے علاقوں گنداخہ، ضلع جعفرآباد میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا(س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ بلوچستان کے زیر انتظام بلوچستان کے علاقوں گنداخہ، ضلع جعفرآباد میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب سمیت ہنگامی امدادی تعاون، سندھ و بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں جاری و ساری ہے۔

رپورٹ کے مطابق، علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ بلوچستان کے زیر انتظام ، سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب سمیت ہنگامی امدادی تعاون، سندھ و بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں جاری و ساری ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ حالیہ سیلاب سے جہاں دیگر صوبے متاثر ہوئے ہیں وہاں صوبہ بلوچستان کے میدانی اور پہاڑی علاقے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں، مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں، فصلیں تباہ ہوئی ہیں، آمدنی و مزدوری کے ذرائع مسدود ہوئے ہیں اور متاثرین بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں اور مشکلات کا شکار ہیں اور اس سے بڑھ کر یہ کہ متاثرین حالیہ سیلابی صورتحال کے بعد مختلف نوع کی بیماریوں میں مبتلا ہیں بالخصوص خواتین اور بچے، بیماریوں کی شدید لپیٹ میں ہیں۔

اسی صورتحال کے پیش نظر تحصیل گنداخہ، بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے 150 سیلاب متاثرہ گھرانوں کو مکمل عزت و شرف، احترام اور انکساری کے ساتھ 150 عدد ترپال(سائبان) ان کی خدمت میں ان کے گھر کی دہلیز تک پہنچایا گیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر بلوچستان کی انتہائی محروم و متاثرہ تحصیل، گنداخہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے ساتھ مندرجہ ذیل امور میں طویل مدت سے امدادی تعاون جاری ہے۔

سیلاب متاثرین تک تبرک کی فراہمی (تیار شدہ کھانا)، فراہمی آب (صاف و شفاف پانی)، موبائل میڈیکل کیمپس کے قیام سمیت قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کے رضاکاروں نے متاثرین تک امدادی سامان کی ترسیل کیلئے دور افتادہ علاقوں کا سفر کیا۔ جہاں سیلابی صورتحال کی وجہ سے شگاف لگے ہوئے تھے، اس کے باوجود متاثرین تک پہنچے اور بغیر کسی سفارش، تعلق داری اور طمع و لالچ سے بالاتر ہوکر متاثرین تک ان کی امانت پہنچائی اور قائد محترم کا سلام اور پیغام پہنچایا۔

سیلاب متاثرین کے ساتھ تعاون اور امداد کی ترسیل ثانوی بات ہے لیکن سب سے بالاتر پہلو یہ ہے کہ مصیبت کے اس مرحلہ میں بے یار و مددگار لوگوں کے ساتھ شفقت و متانت سے پیش آنا اور انہیں یہ احساس دلانا کہ آپ تنہا نہیں ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .