۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
پاکستان سیلاب، بلوچستان

حوزہ / قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے زیرِاہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر انتظام اندرون سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی اور زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر انتظام اندرون سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ اسی حوالے سے ضلع گھوٹکی کی 6 تحصیلوں، میرپورماتھیلو، گھوٹکی، ڈھرکی، اوباڑو، خان گڑھ شریف اور یارو لنڈ کے 600 سیلاب متاثرہ خاندانوں کو مکمل عزت و شرف کے ساتھ، مسالک و مکاتب، تعلقات و سفارش سے بالاتر ہوکر اور استحقاق کے پیش نظر، ان کی خدمت میں امدادی سامان پیش کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 600 پیکٹ، اشیائے خورد و نوش ، 600 عدد، مچھر دانیاں فرزند زہرا سلام اللہ علیہا، سپاہی امام زمان (عجل)، محافظ تشیع، بانی اتحاد امت مسلمہ، نمائندہ ولی امر مسلمین و قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کا سلام و پیغام بھی محترم رضاکاروں نے متاثرین کی خدمت میں پہنچایا۔

علمائے کرام، عمائدین، کارکنان اور متاثرین نے اس تعاون کی فراہمی پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور قائد محترم کی صحت و سلامتی کیلئے دعا بھی کی۔

الحمدللہ کے پی کے اور پنجاب کے علاوہ سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال(سائبان) مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب اور ہنگامی امدادی تعاون جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں۔

ملت جعفریہ خیرالبریہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی جیسی عظیم الشان شیعہ قیادت نے ہمیشہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی امت مسلمہ کی رہنمائی کی ہے اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے ہنگامی حالات میں بھی امت کو اتحاد و یگانگت سے امدادی کاروائیوں کو انجام دینے کا عملی درس دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .