۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ میثمی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کا دو رکنی مرکزی وفد ان دنوں گلگت بلتستان کے خصوصی دورے پر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے دو رکنی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں بزرگ رہنماء و خطیب مرکزی جامعہ مسجد سکردو حجتہ الاسلام و المسلمین شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان کے مسائل سمیت دیگر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل تھے، جبکہ ملاقات میں مرکزی وفد کے ہمراہ علامہ شیخ رضا بہشتی، علامہ سید حسن فلسفی، علامہ شیخ شبیر صابری، علامہ شیخ احمد حسین ترابی، یوسف آخونزادہ، حاجی محمد الیاس اور سید مبشر کاظمی شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق، ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور زہراء اکیڈمی پاکستان کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد سمیت ملک بھر میں عوامی خدمات کو سراہا اور مذید توفیقات میں اضافے کی دعا فرمائی۔

آغا شیخ حسن جعفری نے علماء و ذاکرین کانفرنس کے اقدام کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں عوام کے حقوق کے حصول کے لیے مذید اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔

ملاقات میں قومی نصاب سمیت دیگر قومی مسائل کے حل کے لئے علامہ شیخ حسن جعفری نے وفد کو تجاویز بھی دیں۔

علامہ شبیر میثمی کی امام جمعہ سکردو سے ملاقات؛ گلگت بلتستان کے مسائل سمیت دیگر صورتحال پر تبادلہ خیال

علامہ شبیر میثمی کی امام جمعہ سکردو سے ملاقات؛ گلگت بلتستان کے مسائل سمیت دیگر صورتحال پر تبادلہ خیال

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .