۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
لکھنو؛ حسین فار ہیومینٹی اور راہ ناب تنظیم کی جانب سے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم

حوزہ/ حسین فار ہیومینٹی اور راه ناب تنظیم کی جانب سے لکھنؤ کے مختلف علاقوں میں ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر جسکی خوشی میں دُنیا میں یومِ مادر اور یومِ خواتین بھی مناتی ہے۔

اس موقع پر حسین فار ہیومینٹی اور راه ناب تنظیم کی جانب سے لکھنؤ کے مختلف علاقوں میں ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کئے۔

خاص بات یہ ہے کے رات کی تاریکی میں برفیلی سردی میں یہ ٹیم اپنے گھروں سے باہر نکل کر ان لوگوں کو تلاش کرتے ہیں جو واقعی محتاج و ضرورت مند ہیں یا ذہنی طور مریض ہیں یا فٹ پاتھ کے کنارے بغیر کمبل کے سو رہے ہیں اور اپنی حالت سے بے خبر ہیں۔ایسے ضرورت مندوں کو بغیر انہیں احساس دلائے یہ ٹیم انہیں کمبل دیتی تا کہ کم سے کم وہ اس تھنڈ سے خود کو محفوظ کر سکیں۔

واضح رہے کہ اس ٹیم کا مقصد انسانیت اور لوگوں کو بچانا اور بلا تفریق مذہب ضرورت مندوں کی امداد کرنا ہے۔ٹیم کے ممبران مختلف شہروں میں بھی خدمت خلق انجام دیتے ہوئے وہاں بھی کمبل تقسیم کررہے ہیں۔یہ دونوں ادارے معاشرے میں مسلسل فلاحی و بہبودی کام انجام درہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .