۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ولایت فاؤنڈیشن

حوزہ/ولایت فاؤنڈیشن اور نائس ویلفیئر ٹرسٹ نے کورونا سے جنگ لڑ رہے پولیس محکمے اور صفائی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ماسک، سینیٹائزر، گلوز، جوس وغیرہ پر مشتمل کٹ تقسیم کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیو دہلی میں ولایت فاؤنڈیشن اور نائس ویلفیئر ٹرسٹ نے کورونا سے جنگ لڑ رہے پولیس محکمے اور صفائی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ماسک، سینیٹائزر، گلوز، جوس وغیرہ پر مشتمل کٹ تقسیم کیں۔

اس موقع پر اے سی پی چانکیہ پوری پرگیہ آنند نے کہا کہ پولیس اور محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ این جی اوز نے بھی کورونا سے جنگ میں اہم کردار ادا کیا انھوں نے کہا کہ ولایت فاونڈیشن اور نائس نے کورونا سے نبرد آزما اداروں کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرکے قابل تعریف کام کیا ہے ہم ایسے سبھی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور آگے بھی کورونا وائرس جیسی بیماری سے سب ملکر لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے۔
 

انہوں نے لوگوں سے ماسک لگانے،ہاتھ دھوتے رہنے اور سوشل ڈسٹینسنگ بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا غیر ضروری حالات میں گھر سے باہر نہ نکلیں ۔

اس موقع پر ایس ایچ او ساؤتھ ایوینیو صہیب احمد فاروقی  نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر سرکاری اداروں کی جانب سے کیے جا رہے کاموں نے کورونا سے جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور خاص طور پر عوام نے بھی اپنے گھروں میں رہ کر  حکومت کے ذریعے جاری کی گئی گائڈ لائن پر عمل کیا جس کی وجہ سے ہم کافی حد تک کورونا سے جنگ لڑنے اور اسے شکست دینے میں کامیاب رہے، ائندہ بھی امید کرتے ہیں کہ اسی طرح ہم سب مل کر اس بیماری سے  لوگوں کو بچانے میں کامیاب ہوں گے، انہوں نے اپنے ایک شعر کے ذریعہ پیغام دیا۔

 "منہ پر رکھو نقاب کورونا سے جنگ ہے                                  مفلس ہو یا نواب کورونا سے جنگ ہے 

انہوں نے ولایت فاؤنڈیشن  اور نائس  ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور  تھانہ ساؤتھ ایونیو کے اسٹاف کو کٹ تقسیم کیں۔

آخر میں ولایت فاونڈیشن کے چیئرمین مولانا سید تقی نقوی نے کورونا سے جنگ میں مصروف پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ولایت فاونڈیشن اور نائس کی ٹیم نے۱۷ صوبوں میں راشن کٹ تقسیم کیں اور دہلی اور اطراف میں اپنے گھروں کو واپس جا رہے مزدوروں کو کھانا پانی اور ماسک وغیرہ تقسیم کیے  اور کورونا سے جنگ میں مشغول محکمہ صحت،پولیس و صفائی اہلکاروں اور صحافیوں کے ساتھ ملکر آئندہ بھی سبھی کاموں کو جاری رکھیں گے کیونکہ ان کی محنتوں کی وجہ سے ہی  ہم اپنے گھروں میں  محفوظ ہیں ۔

اس موقع پر سید اشرف زیدی،حسین محمد ،ساحل نقوی، جواد مولائی ، محمد شمیم، جاوید علی اور علمدار حسین وغیرہ موجود رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .