۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ امین شہیدی

حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: جسم کی پاکیزگی کے ساتھ ساتھ روح کی پاکیزگی بھی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ روح کی صفائی کا تعلق اور مرکز قلب ہے، باطنی انسان کی صفائی انسان کی ظاہری صفائی سے کئی درجے اہم ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ریوائیول احیاء درس علماء کا آن لائن درس اور عوام کے لائیو سوال و جواب میں سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی نے شرکت کی۔

علامہ موصوف نے "دل یعنی قلب کی پاکیزگی" کے عنوان سے درس دیتے ہوئے فرمایا کہ جسم کی پاکیزگی کے ساتھ ساتھ روح کی پاکیزگی بھی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ روح کی صفائی کا تعلق اور مرکز قلب ہے، باطنی انسان کی صفائی انسان کی ظاہری صفائی سے کئی درجے اہم ہے۔

انہوں نے امام علی علیہ السلام کا قول ذکر کرتے ہوئے بیان کیا کہ علی و ان من البلا فاقہ و اشد من فاقہ المرض البدن اشد من مرض البدن مرض القلب. "تنگ دستی بلا ہے مصیبت ہے اس سے سخت مصیبت بدن کا مرض ہے اور اس سے بھی سخت دل کا مرض ہے"۔ امیرالمومنین علیہ السلام نے ایک دوسری جگہ فرمایا 'بدن کا سالم ہونا اس کا انحصار تقویٰ قلب پر ہے'۔ دل پاک ہو گا تو بدن بھی پاک ہو گا۔

مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو حسد کی بیماری ہوتی ہے جن لوگوں کو جھوٹ کی بیماری ہوتی ہے جن لوگوں کو چغلی کی بیماری ہوتی ہے جن لوگوں کو بار بار غصہ آتا ہے جو دوسروں سے ہمیشہ جھگڑتے رہتے ہیں اور ہمیشہ دوسروں کی اذیت کا باعث بنتے رہتے ہیں یہ جو اوصاف ہیں ان کا تعلق دل سے ہے۔ جن کے اندر یہ بیماریاں ہوتی ہیں ان کا بدن بھی ہمیشہ بیمار رہتا ہے جو آپ بلڈ پریشر دیکھتے ہیں انکا تعلق انہیں روح کی بیماریوں سے ہے انسان جتنا ریلیکس ہوتا ہے ان بیماریوں سے اتنا محفوظ ہوتا ہے۔

سربراہ امت واحدہ پاکستان کا کہنا تھا کہ حدیث رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم ہےکہ 'یاد رکھو اللہ تبارک و تعالیٰ تمہارے چہرے کی طرف نہیں دیکھتا تمہارے مال کو نہیں دیکھتا، تمہارے دلوں کو دیکھتا ہے تمہارے اعمال کو دیکھتا ہے۔

علامہ امین شہیدی نے آخر میں میٹنگ کے پارٹی سپنٹس کے سوالات کے جوابات انتہائی احسن انداز میں دیئے اور دعا کروائی۔

ریوائیول (احیاء) کی زوم آئی ڈی یہ ہے۔

https://us02web.zoom.us/j/3949619859

http://www.youtube.com/c/revivalchanel

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .