۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عقیل الغروی

حوزہ/ جیسا پاک و پاکیزہ دل  اللہ سبحان و تعالیٰ نے عطاء فرمایا ہے انسان کو ویساہی پاک و پاکیزہ دل کے ساتھ اللہ تعالی کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریوائیول احیاء درس علماء کا آن لائن درس اور عوام کے لائیو سوال و جواب میں حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا عقیل الغروی نے نیت کے تعلق سے درس دیتے ہوئے کہا کہ نیت صادقہ قلب سلیم اچھی نیت سچی نیت، خالص نیت پاک نیت اسی کی ہو گی جو صاحب قلب سلیم ہے یہ قلب سلیم کی ترکیب قرآن مجید میں وارد ہوئی ہے کہ وہ دن قیامت کا دن حشر کا دن یوم التغابن وہ دن جس دن ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے یا ایک دوسرے سے فائدہ اٹھانے کے لیے بے تاب ہو گا ہر انسان کو اس دن کا فائدہ اسی کو پہنچے گا جو صاحب قلب سلیم ہو گا۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ روز حساب اللہ کے ہہاں جو قلب سلیم لے کر آیا ہو گا۔ سلیم کا روٹ ورڈ "س ل م" ہے اور سلیم سے مراد یہاں پر یہ ہے کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ جو دل ہوگا وہ قلب سلیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا پاک و پاکیزہ دل اللہ سبحان و تعالیٰ نے عطاء فرمایا ہے انسان کو ویساہی پاک و پاکیزہ دل کے ساتھ اللہ تعالی کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہوگا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرتبہ تو معصومین علیہم السلام کا ہے لیکن عام انسان عام مومنین کے لیے مایوسی کی بات تو نہیں ہے لیکن غفلت کی بات بھی نہیں ہے جو وہ غافل رہیں بلکہ اپنے اس دل کو محفوظ رکھنے کے لیے حق سبحانہ و تعالیٰ کی اس امانت کو محفوظ رکھنے کے لیے جتن کرنے کی ضرورت ہے انسان کو جدو جہد، کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

آخر میں مولانا موصوف نے درس کے شرکاء کے سوالات کے جوابات انتہائی عمدہ اور بہترین انداز میں دیئے،مولانا عقیل الغروی کے مکمل درس ریوائیول کے یوٹیوب چینل پر اور فیس بک پر موجود ہے، جسے دیکھنے کے مندرجہ ذیل لنک پر مراجعہ کریں:
http://www.youtube.com/c/revivalchanel

http://www.facebook.com/revivalchanel

تبصرہ ارسال

You are replying to: .