حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریوائیول احیاء درس علماء کے آن لائن درس اور عوام کے لائیو سوال و جواب میں معروف عالم دین و سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی نے آیت اللہ العظمی جوادی آملی کی کتاب مفاتیح الحیات سے " موضوع پانی پینے اور کهانا کهانے کے آداب" کے عبوان سے سیر حاصل گفتگو کی۔
درس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اسکے بعد علامہ موصوف نے امیرالمومنین علیہ السلام کے فرمان کو بیان فرماتے ہوئے کہا کہ اته دهوؤ کر اپنے ہاته سے پانی پینا اس سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ہے۔
انہوں نے اپنی گفتگو کا محور و مرکز مفاتیح الحیات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب ایسے معاملات پر ہے جو انسانی ترقی کا باعث ہے مفاتیح الحیات کا معنی ہیں کامیاب زندگی کی کنجیاں۔ رسول اللہ کی زبان جو وحی کے علاوہ نہ کبهی کهلتی ہے اور نہ بولتی ہے؛ اگر ہم ان پر عمل کریں تو ہماری زندگی سنور جائے گی۔
ہاته کو اگر ہم دهویا کریں تو اس سے طیب کوئی چیز نہیں، اس لئے کہا گیا ہے کہ اپنے ہاتهوں سے پانی پیا کریں۔ کوئی یہ نہ سمجهے کہ آجکل تو اتنے قیمتی برتن موجود ہیں اور یہ طریقہ کیا معنی رکهتا ہے انسان جتنی بهی کوشش کر لے کائنات کے رازوں سے مکمل پردہ نہیں ہٹا سکتا اس لیے جس چیز کی حکمت ہمیں معلوم نہ ہو سکے ضروری نہیں اس میں فائدہ نہ ہو۔ اگر کسی کو بات سمجه میں نہ آئے تو اسے چاہئے کہ وہ خاموش رہے۔
انہوں نے پانی پینے کے حوالے سے مزید بیان کیا کہ بڑے برتن میں پانی نہ پیو اور نہ ہی جانوروں کی روش پر پانی پیو۔ سونے کے برتن میں پانی نہ پیو، سونے کے برتن میں پانی پینے والے سے متاثر نہیں ہونا چاہیے بلکہ عبرت لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے فرمایا کہ اگرچہ برتن شیشے یا چینی کا ہو تو اس کے ٹوٹے ہوئے حصے سے پانی نہ پیو، پانی پیو تو اللہ کا نام لے کر پیو اور ختم الحمد للہ پر کرو۔
کهانا کهانے کے آداب کے حوالے سے علامہ نے حدیث ذکر فرمایا: 'جب کهانا کهاؤ تو مل کر کهاؤ َ، مل کر کهاؤ گے تو کهانے میں برکت ہوگی جب کهانا کهانے کا آغاز کرو تو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑه کر کرو۔ مہمان کے ساته کهاؤ تو پہلے خود ہاته دهو پهر مہمان کے ہاته دهلواؤ اور کهانا مہمان سے پہلے خود شروع کریں۔جو سامنے آجائے اسے آنکه بند کر کے نہ کهایا کریں بلکہ درست پاک غذا کا انتخاب کریں۔
رسول خدا نے فرمایا کہ ' فجر کی نماز کے پڑهنے کے بعد تهوڑا سا کهانا کهایا کریں، یہ جو کهانا ہے تمہارے منہ کو خوشبودار، تمہارے بدن کی حرارت کو کنٹرول، تمہاری داڑهوں کو محکم تمہاری روزی میں اضافہ تمہارے خلق کو حسن اور بہتر بنانے میں یہ اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی روح اور بدن دونوں آپس میں جڑے ہوئے ہیں، روح کا اثر بدن پر اور بدن کا اثر روح پر ہوتا ہے اس لیے روح کی غذا کا اثر بدن پر اور بدن کا اثر روح پر ہوتا ہے.۔امام صادق علیہ السلام نے فرمایا 'صبح میں کهانا کهاؤ اور پهر شام میں کهانا کهاؤ اور درمیان میں مت کهاؤ یہ درمیان کا کهانا بدن میں فساد کا باعث ہے بیماریوں کا سبب ہوگا۔
آخر میں علامہ امین شہیدی نے شرکاء کے سوالات کے جوابات انتہائی عمدہ اور بہترین انداز میں دیئے اور دعا کروائی۔مولانا کا مکمل درس سننے کے لئے ریوائیول کے یو ٹیوب و فیسبوک چینل پر دیکهیں: