حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں بدن اور روح کی خوراک کی طرف اشارہ فرمایا ہے، یہ روایت کتاب مشکاۃ الانوار سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام:
قوتُ الأجسادِ الطَّعامُ، و قوتُ الأرواحِ الإطعامُ
حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے فرمایا:
جسموں کی خوراک کھانا کھانا اور روح کی خوراک کھانا کھلانا ہے۔
مشکاة الأنوار، ص ۳۲۵