۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
احترام به همسر
اسلام قبول کرنے کے بعد مرد کے لئے بہترین نعمت

حوزہ / پیغمبر  اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں اسلام قبول کرنے کے بعد مرد کے لئے بہترین نعمت کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب کافی سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم :

مَا اسْتَفَادَ امْرُؤٌ مُسْلِمٌ فَائِدَةً بَعْدَ الْإِسْلَامِ أَفْضَلَ مِنْ زَوْجَةٍ مُسْلِمَةٍ تَسُرُّهُ إِذَا نَظَرَ إِلَیْهَا وَ تُطِیعُهُ إِذَا أَمَرَهَا وَ تَحْفَظُهُ إِذَا غَابَ عَنْهَا فِی نَفْسِهَا وَ مَالِهِ.

 پیغمبر گرامی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

ایک مرد کے لیے اسلام قبول کرنے کے بعد کوئی نعمت ایک مسلمان بیوی سے بر تر اور بہتر نہیں ہے۔ ایک ایسی بیوی کہ جسے مرد دیکھ کر خوش ہوتا ہے اور جب اسے کوئی کام کہتا ہے تو وہ اسے بجا لاتی ہے اور شوہر کی عدم موجودگی میں اپنی عفت و پاکدامنی اور اس کے اموال کی حفاظت کرتی ہے۔

کافی، ج ۵، ص ۳۲۷، ح ۱

تبصرہ ارسال

You are replying to: .