۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حدیث روز
امام جواد(ع) کے نزدیک مومن کی تین ضرورتیں

حوزہ / امام جواد علیہ السلام نے ایک روایت میں مومن کی تین ضرورتوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الجواد علیہ السلام:

اَلْمُؤمِنُ یَحْتاجُ اِلی تَوْفیقٍ مِنَ اللّه ِوَ واعِظٍ مِنْ نَفْسِهِ وَ قَبُولٍ مِمَّنْ یَنْصَحُهُ.

حضرت امام تقی الجواد علیہ السلام نے فرمایا:

مومن کو تین چیزوں کی ضرورت ہے:

1. توفیق الہی (کہ کاموں کو بخوبی انجام دے سکے)

2.  اندرونی واعظ(کہ ہر لحظہ اسے وعظ و نصیحت کرے)

3. نصیحت کرنے والے کی نصیحت کو قبول کرنے کی توفیق

تحف العقول، ص ۷۲۹

تبصرہ ارسال

You are replying to: .