۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
برپایی دسته‌های عزاداری در حرم کاظمین

حوزہ/امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر کاظمین میں ماتمی انجمنوں نے جلوس عزا نکالا اور زائرین نے حرم امام جواد علیہ السلام میں نوحہ و ماتم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر کاظمین میں ماتمی انجمنوں نے جلوس عزا نکالا اور زائرین نے حرم امام جواد علیہ السلام میں نوحہ و ماتم کیا۔

بغداد میں امامین جوادین علیہما السلام کا حرم گزشتہ شب عزاداروں سے بھرا ہوا تھا اور لوگ جوق در جوق امام جواد علیہ السلام کی شہادت پر نوحہ و ماتم کرتے ہوئے حر میں داخل ہو رہے تھے، زائرین سیاہ لباس زیب تن کیے ہوئے تھے اور ماتمی انجمنیں کل شام سے ہی مسلسل نوحہ ماتم میں مصروف تھیں۔

ماتمی اپنے سر اور نوحہ و ماتم کرتے ہوئے اور لبیک یا جوادالائمه ادرکنی کہتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے اور حرم مطہر کی جانب والی گلیاں عزاداروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .