حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الجواد علیہ السلام:
اَلْمُؤمِنُ یَحْتاجُ اِلی تَوْفیقٍ مِنَ اللّه ِوَ واعِظٍ مِنْ نَفْسِهِ وَ قَبُولٍ مِمَّنْ یَنْصَحُهُ.
حضرت امام تقی الجواد علیہ السلام نے فرمایا:
مومن کو تین چیزوں کی ضرورت ہے:
1. توفیق الہی (کہ کاموں کو بخوبی انجام دے سکے)
2. اندرونی واعظ(کہ ہر لحظہ اسے وعظ و نصیحت کرے)
3. نصیحت کرنے والے کی نصیحت کو قبول کرنے کی توفیق
تحف العقول، ص ۷۲۹