۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
شهادت امام جواد علیه السلام

حوزہ  / ایران کے صوبہ زنجان میں حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: معاشرتی انحرافات کے سامنے ڈٹ جانا اور ان کا مقابلہ کرنا امام جواد علیہ السلام کے اہم ترین اقدامات میں سے ایک تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی زنجان کے نامہ نگار کے ساتھ انٹرویو میں صوبہ زنجان میں حوزہ علمیہ کے مدیر حجت الاسلام علی سپہری نے حضرت امام جواد علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: معاشرتی انحرافات کا مقابلہ امام جواد علیہ السلام کی زندگی کے ایک اہم ترین اقدامات میں سے تھا۔

انہوں نے مزید کہا: مختلف معاشرتی اور اخلاقی انحرافات جیسے موسیقی، گانا، غنا اور شراب نوشی کا مقابلہ، کہ جنہیں اکثر بنی عباس کی حکومت نے فروغ دے رکھا تھا، اور اسی طرح علمی انحرافات جیسے کہ حدیث کو جعل کرنا اور پھر اسی طرح نظریاتی انحرافات جیسے فرقۂ واقفیہ اور زیدیہ اور حروریہ کا مقابلہ آپ علیہ السلام کی زندگی کے اہم ترین مسائل اور مقابلوں میں شمار ہوتے ہیں۔

حجت الاسلام علی سپہری نے کہا: امام جواد علیہ السلام نے منحرف فرقوں کے خلاف جنگ کو صرف شیعوں کو ان سے نجات دینے تک محدود نہیں رکھا بلکہ آپ علیہ السلام نے افکار عمومی کو سنوارنے اور عام مسلمانوں کو خالص اسلامی تعلیمات سے متعارف کرانے کے لیے کسی بھی موقع اور فرصت کے استفادہ سے دریغ نہیں کیا کرتے۔

انہوں نے مزید کہا: امام جواد علیہ السلام نے اہواز، ہمدان، قم، رے اور بصرہ سمیت اسلامی سرزمین کے تمام حصوں میں وکلاء کا ایک وسیع نیٹ ورک بنانے کے علاوہ اپنے شاگردوں کو بھی اس طرح آمادہ کیا تھا کہ وہ بھی مختلف مقامات پر انحرافات کے مقابلے اور منحرف لوگوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .