۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/ انبیاء وآئمہ عدل کے نفاذ کے لیے آئے تھے، آپ علیہ السلام محراب کوفہ میں شدت عدل کی وجہ قتل کر دیے گئے، معاشرے میں عدل نا ہو تو عوام کو حقوق اور انصاف نہیں ملتا، حکومت ان ایام میں جلوس عزاء کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے بہتر انتظامات کرے تاکہ یہ ایام پر امن طور پر گزریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فاتح خیبر امیرالمؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام کی شہادت کے پر غم موقع پر تمام عالم اسلام سوگواران و عزاداروں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انیس، بیس، اکیس رمضان کے ایام شہادت امام علی علیہ السلام سے منسوب ہیں۔

حضرت امام علی علیہ السلام کی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے، آپ ع جان رسول ہیں، علم کو کمال اور شجاعت کو کمال کے ساتھ دیکھنا ہے تو حضرت امام علی علیہ السلام کو دیکھیں جنہوں نے اپنی بابرکت وباعظمت زندگی کو دو مقدس عبادت گاہوں کعبہ اور محراب کوفہ کے درمیان بسر کیا، آپ زاہد، حاکم، حلیم و بردباد، بہادر، عابد، جری، سخی اور جواد ایثار کرنے والے تھے۔

انبیاء وآئمہ عدل کے نفاذ کے لیے آئے تھے، آپ علیہ السلام محراب کوفہ میں شدت عدل کی وجہ قتل کر دیے گئے، معاشرے میں عدل نا ہو تو عوام کو حقوق اور انصاف نہیں ملتا، حکومت ان ایام میں جلوس عزاء کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے بہتر انتظامات کرے تاکہ یہ ایام پر امن طور پر گزریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .