۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
مشہد مقدس

حوزہ/ ابن الرضا حضرت امام محمد تقی الجوادعلیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام میں زائرین کی بڑی تعداد نے امام رئوف کے حرم پر حاضری دی اورامام کو ان کے فرزند کا پرسہ پیش دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 29 ذی القعدہ کو آٹھویں امام حضرت امام علی رضا (علیہ السلام) کے فرزند حضرت امام محمد تقی الجوادعلیہ السلام کا یوم شہادت ہے، اس موقع پر پورے حرم مطہر اور مشہد مقدس کی گلی کوچوں میں ایک غم کا سماں ہے۔

امام جواد علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر مشہد مقدس سیاہ پوش ہے اور شدید غم میں ڈوبا ہوا ہے، زائرین اور حرم مطہر کے جوار میں رہنے والے خوش نصیب لوگ امام رضا علیہ السلام کو تعزیت پیش کرنے کے لیے اس دن حرم میں حاضری دیتے ہیں۔

ماتمی انجمنیں اور عزاداروں نے امام جواد علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اور گرم موسم کے با وجود اس شہر کے شہداء اسکوائر پر جمع ہو کر ابن الرضاؑ کے غم میں نوحہ و ماتم کیا ۔

آج جمعہ کی صبح ساڑھے نو بجے شروع ہونے والے اس جلوس عزا میں مشہد اور صوبہ خراسان کے انتظامی عہدے دار، مشہد کے امام جمعہ اور لوگوں نے شرکت کی۔

حرم امام رضا علیہ السلام میں مجلس عزا کا انعقاد تلاوت قرآن کریم کے ساتھ ہوا، اس کے بعد امام رضا علیہ السلام کی زیارت پڑھی گئی، مقررین نے اہل بیت علیہم السلام کے فضائل و مصائب بیان کئے گئے اور امام جواد علیہ السلام کی شہادت کے موضوع پر سلام کے اشعار بھی پیش کئے گئے۔

اس مجلس عزا میں ماتم داری اور سینہ زنی کے بعد عزاداروں نے سیاہ، سبز اور سرخ پرچم کو تھامے شہدا اسکوائر (میدان شہدا) سے حرم رضوی تک جلوس نکالا اور امام رضا علیہ السلام کو ان کے فرزند کا پرسہ پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .