حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "کافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:
إِنَّ خَيْرَ نِسَائِكُمُ الْوَلُودُ الْوَدُودُ الْعَفِيفَةُ الْعَزِيزَةُ فِي أَهْلِهَا الذَّلِيلَةُ مَعَ بَعْلِهَا الْمُتَبَرِّجَةُ مَعَ زَوْجِهَا الْحَصَانُ عَلَى غَيْرِه
حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
آپ کی بہترین خواتین زیادہ بچے پیدا کرنے والی، محبت کرنے والی، خاندان میں باعزت، شوہر کے سامنے متواضع اور خاشع، شوہر کے لیے بناؤ سنگھار کرنے والی اور غیر کے سامنے شوہر کے لئے اپنی حفاظت کرنے والی ہیں(یعنی غیر محرموں سے اپنی حفاظت کرنے والی ہیں)۔
الکافی، ج 5، ص 324