۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ابن حسن املوی

حوزہ/ رکن مجمع علماء وواعظین پوروانچل اتر پردیش کا کہنا ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے، سب کو چاہیے کہ ویکسین لگوایں اور صحت بنایں،کورونا بھگایں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور،اعظم گڑھ/ معروف عالم دین مولانا شیخ ابن حسن املوی واعظ رکن مجمع علماء وواعظین پوروانچل اتر پردیش (ہندوستان)نے گزشتہ روز نیو دہلی میں کاڈیو لوجسٹ ڈپارٹمنٹ ایمس نیو دہلی میں اپنے قلبی معالج ماہر امراض قلب ڈاکٹر ستیویر یادو جی کے صلاح ومشورہ کے بعد ایمس ہی میں کوڈ ۱۹ڈپارٹمنٹ میں covishild ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوایا۔

جس کے بعد مولانا نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اہل بیت علیہم السلام کی زیر عنایات میں بخیر و عافیت ہوں۔تندرستی ہزار نعمت ہے، سب کو چاہیے کہ ویکسین لگوایں اور صحت بنایں،کورونا بھگایں۔ میں پوری دنیا میں کورونا وبا کے مکمل خاتمہ کے لیے بارگاہ خداوندی میں دعا کرتاہوں۔اور تمام بندگان خدا کی صحت و سلامتی اور امن آشتی کی تمنا کرتاہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .