حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئمہ جماعت الجزائر یونین کے صدر، شیخ جلول الحجیمی نے الجزائر کے عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا ویکسین کی ترکیب کی وضاحت کریں تاکہ عوامی سطح پر اس بات کا یقین کیا جاسکے کہ اس کا مواد حلال ہے یا حرام۔
انہوں نے کورونا وائرس کی بیماری سے نمٹنے والی تحقیقی اور سائنسی کمیٹی سے کہا کہ وہ آنے والے وقتوں میں الجزائر پہنچنے والی کورونا ویکسین کی ترکیب کی وضاحت کریں۔
شیخ حجیمی نے مزید کہا کہ تحقیقاتی ٹیم کے اس اقدام سے الجزائروں کو یقین اور انہیں کورونا ویکسین حاصل کرنے کی ترغیب دی جا سکتی ہے۔
حالیہ دنوں، الجزائر میں یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ویکسین کی ترکیب میں خنزیر سے حاصل کردہ مادے شامل ہیں اور آئمہ جماعت الجزائر یونین کے صدر کے بیانات،ان اطلاعات کے تناظر میں جاری کئے گئے ہیں۔
الجزائر سائنس کمیٹی کے ترجمان پروفیسر جمال فورار نے شیخ حجیمی کے تحفظات کا ازالہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ الجزائر حلال مادے سے تیار شدہ ویکسین خرید رہا ہے اور الجزائری حکام اپنے شہریوں کی صحت کو خطرے میں ڈالنا نہیں چاہتے ہیں۔