۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
شیخ زکزاکی

حوزہ/ تحریک اسلامی نائیجیریا کے رہنما "عبداللہ دانلادی" نے کہا: حکومت نائیجیریا چاہتی ہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی زندان میں تدریجی موت واقع ہو جائے تاکہ ان پر ہونے والے جرائم ظاہر نہ ہوں۔اس لئے حکومت نے شیخ زکزاکی کو زندان میں رکھا ہوا ہے اور ان سے ڈاکٹر کو بھی نہیں ملنے دیتی۔

"حوزہ" نیوز ایجنسی کی رپورٹ  کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ایک  رہنما عبداللہ دانلادی نےنیوز ایجنسی "حوزہ" کی بین الاقوامی سروس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حکومت نائیجیریا ایک طاغوتی حکومت ہے۔اس ملک کے قاضی بھی حکومت کے ڈر سے اس کی اطاعت کرتے ہیں پس ان کا عدالتی ٹرائل منصفانہ نہیں ہے اور ہمارے پاس اپنی اور شیخ زکزاکی کی نجات کے لئے خدا پر توکل کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: پاکستان، ایران، ہندوستان، کشمیر، لبنان، امریکہ، لندن، افغانستان اور دیگر مقامات پر اسلامی تحریک کی حمایت میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور ہم اس اسلامی حمایت پر شکرگذار ہیں۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی توان کے مطابق شیخ ابراہیم زکزاکی کی آزادی کے لئے کوششوں میں مصروف ہےاور ہم ان مراجع عظام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو مسلسل اس موضوع پر توجہ دے رہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ شیخ زکزاکی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔اب بھی ان کے پیٹ میں گولی موجود ہے، ان کی دائیں آنکھ ضائع ہو گئی ہے اور دوسری آنکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کے علاج کی ضرورت ہےلیکن حکومت نے زندان میں ڈال رکھا ہے اور ڈاکٹر کو بھی ان سے ملنے نہیں دیتی۔

عبداللہ دانلادی نے کہا: سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت سعودی عرب نے نائیجیریا کی حکومت سے کہا تھا  کہ وہ شیخ زکزاکی کو قتل کرنے کے لئے ان پر حملہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کے ہمراہ اس جرم کے ارتکاب میں مالی مدد کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .