۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مآب

حوزہ/ مبلغین ومدرسین مدارس‌ ہندوستان کے وفد نے ماہ مبارک شعبان میں اپنے زیارتی و علمی دورہ کے دوران قم کی سرزمین پر مرکز احیائے آثار برصغیر کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مبلغین ومدرسین مدارس‌ ہندوستان کے وفد نے ماہ مبارک شعبان میں اپنے زیارتی و علمی دورہ کے دوران قم کی سرزمین پر مرکز احیائے آثار برصغیر کا دورہ کیا۔

اس دورہ کے دوران مولانا مجتبیٰ حسین نے وفد کا تعارف کرایا اور مولانا ناظر مہدی نے کرگل اور کشمیر کے حالات اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے روشناس کرایا ۔

مدير مرکز احیائے آثار برّصغیر مولانا طاہر عباس اعوان نے اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے لائبری کا دورہ کرانے کے ساتھ ساتھ اپنی تقریر کے دوران ہندوستان کے شیعہ علماء کی خدمات و زحمات سے حُضار کو آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آج ہمیں اپنے بر صغیر کے علماء کے آثار زندہ کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ اس مرکز کی وجه تأسیس کی کئی اور اس موضوع پر کام کا آغاز کیا گیا۔

مہمانوں نے بھی مرکز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کامیابی کی دعاؤں کے ساتھ اپنے علمی تعاون کا یقین دلایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .