۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ سادات کرام مکتب اھل بیت علیھم السلام کی ترویج و تبلیغ کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیں لوگوں کی سادات کرام سے عقیدت ایک بہترین موقع ہے کہ سادات اس محبت اور عقیدت کو امت کی اصلاح کے لئے بروئے کار لائیں۔ نوجوان نسل کی دینی اور نظریاتی تعلیم و تربیت کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا ھدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

رتوڈیرو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے رتودیرو کے قریب سید مصری شاہ کا تبلیغی دورہ کیا۔

اس موقع پر سید مصری شاہ اور نصیب اللہ شاہ کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ محرم الحرام تبلیغ دین اور احیائے فکر حسینیت کا مہینہ ہے۔ سادات کرام مکتب اھل بیت علیھم السلام کی ترویج و تبلیغ کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیں لوگوں کی سادات کرام سے عقیدت ایک بہترین موقع ہے کہ سادات اس محبت اور عقیدت کو امت کی اصلاح کے لئے بروئے کار لائیں۔ نوجوان نسل کی دینی اور نظریاتی تعلیم و تربیت کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام اور پیغام اہل بیت کی تبلیغ ہمیں اپنے گفتار اور کردار کو پاکیزہ بنا کر کرنی چاہیے تاکہ ہمارے کردار سے کردار آل محمد علیھم السلام کی خوشبو آئے۔

اس موقع پر مقامی مومنین اور سادات نے ماہ محرم الحرام کے پروگرامز اور گذشتہ سال کی ایف آئی آر کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ایک وفد کے ہمراہ گوٹھ جکھرانی پہنچ کر فریقین میں صلح کرائی اور دعائے خیر کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ کے ضلعی صدر برادر عبد الرزاق جلبانی سابق رکن شورائے عالی سید آل محمد جعفری ،سید غلام شبیر نقوی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .