۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصودڈومکی

حوزہ/ سندھی ثقافتی دن پر اپنے پیغام میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ آل رسولؐ کیساتھ محبت اور عقیدت اہل سندھ کا اعزاز ہے، سندھ حسینیوں کی سرزمین ہے، یہاں کے باسی کربلا والوں سے عشق اور عقیدت رکھتے ہیں اور علیؑ ولی سے محبت اور عقیدت اہل سندھ کا طرہ امتیاز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے سندھی ثقافتی دن کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت یاعلیؑ مدد سے مزین ہے اور سندھ کو غازی عباسؑ علمدار کے علم پاک کی کثرت کے سبب علموں والی سرزمین کہا جاتا ہے۔

سندھی کلچرل ڈے پر اپنے پیغام میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ اولیاء اور صوفیاء کی دھرتی ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں بسنے والے شیعہ سنی مسلمان اور ہندو، سکھ، مسیحی سبھی حسینی کہلانے پر فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹاٸی اور قلندر لعل شہباز سمیت سندھ کے اولیاء اور صوفیا نے امن، محبت اور عشق اہل بیت علیہم السلام کا پیغام عام کیا، آج دنیا بھر میں سندھ کا تعارف امن و محبت کی سرزمین کے طور پر موجود ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آل رسولؐ کے ساتھ محبت اور عقیدت اہل سندھ کا اعزاز ہے، سندھ حسینیوں کی سرزمین ہے، یہاں کے باسی کربلا والوں سے عشق و عقیدت رکھتے ہیں اور علیؑ ولی سے محبت اور عقیدت اہل سندھ کا طرہ امتیاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں کے باسیوں نے ہمیشہ آل نبیؐ کے دشمنوں سے نفرت کا اظہار کیا ہے، یہاں آج بھی مروان اور یزید کا نام گالی سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا حضرت سیدالانبیاؐ اور حضرت امام حسین عالی مقام (ع) نے سندھ دھرتی کا جس محبت سے ذکر کیا، اس پر آج بھی سندھ والوں کو ناز ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .