۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
شہید فخری زادہ

حوزہ/ دشمنان اسلام خصوصا امریکہ و اسرائیل ہمارے بڑی شخصیات کو چن چن کر قتل کر رہے ہیں، لیکن وہ کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔ملتِ ایران و ملت تشیع دشمن کا راستہ روکنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مجلس اعلیٰ کے صدر سید پسند علی رضوی نے شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی المناک شہادت کے موقع پر امامِ زمانہ عجل اللہ تعالی، اُن کے نائبِ برحق آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، ملتِ ایران اور بالخصوص شہید کے خانوادہ کی بارگاہ میں تسلیت عرض کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اِس شہید کے راستہ پر ثابت قدم رہنے اور عالمی استعمار کا راستہ روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق اور سعادت عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی اور فخری زادہ رہبر معظم کے دست راست اور اسلام کے عظیم خدمت گذار تھے۔ اس مجاہد کو شہید کرنے کے ایک سال کے اندر ایک ایٹمی سائنسدان آقای محسن فخری زادہ کو بھی شہید کر دیا۔دشمنان اسلام خصوصا امریکہ و اسرائیل ہمارے بڑی شخصیات کو چن چن کر قتل کر رہے ہیں، لیکن وہ کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔ملتِ ایران و ملت تشیع دشمن کا راستہ روکنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دین میں دو چیزیں ہیں۔ ایک خدا کے دوستوں سے محبت دوسرا دشمن خدا سے نفرت یعنی ہمیں چاہیے کہ خدا کے دوستوں سے دوستی کریں، ان سے محبت کریں۔ اور دشمن خدا سے نفرت اور بیزاری کا اعلان کریں۔ یہ ہی قرآن کریم کا حکم بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل دشمن خدا ہیں ہیں ہم ان سے اظہار برائت کرتے ہیں۔
ایران اپنے پُرامن جوہری پروگرام کو لے کر آگے بڑھے گا اور دشمن کی نگاہوں کے سامنے علمی، صنعتی اور سائنسی ترقی کی اُس معراج تک پہنچے گا، جو دشمنوں کے لئے ناقابلِ برداشت ہوگا اور وہ خود ہی اپنے غیض و غضب کا شکار ہو جائیں گے۔

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فلسطین اور کشمیر مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجہ میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے تا کہ مستبقل میں اس قسم کی شرارتوں کا سامنا نہ ہو ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں اسرائیل کے لئے حمایت اور ماحول سازگار بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور قانون سازی عمل میں لائی جائے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .