۲۳ آبان ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 13, 2024
جامعہ کراچی میں معراج الہدیٰ صدیقی

حوزہ/ اپنے خطاب میں انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت اور مجاہدانہ کاوشوں کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری امت اسلامی کا حقیقی رہنما اور قائد سید علی خامنہ ای ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ کراچی میں منعقدہ یوم مصطفیٰ (ص) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے تکفیریوں اور فرقہ پرستوں کو سخت مایوسی سے دوچار کر دیا۔ انہوں نے موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے اسرائیل کو فلسطین میں جاری نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ اور سید حسن نصراللہ نے اپنی جانیں قربان کر کے امت کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ڈاکٹر معراج نے سید حسن نصراللہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2006 کی جنگ میں سید حسن نصراللہ نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جو کئی عرب ممالک مل کر بھی نہ کر سکے تھے، اور انہوں نے حزب اللہ کو ایک عظیم قوت میں تبدیل کر دیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت اور مجاہدانہ کاوشوں کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری امت اسلامی کا حقیقی رہنما اور قائد سید علی خامنہ ای ہیں۔ 4 اکتوبر بروز جمعہ کو آیت اللہ خامنہ ای کے خطبہ جمعہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اسے "صدی کا بہترین خطبہ" قرار دیا اور طلباء، اساتذہ اور نوجوانوں کو اسے سننے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ خطبہ جمعہ میں رہبر معظم نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جس للکار کے ساتھ بات کی، اس نے ظالم طاقتوں کو مکمل طور پر مایوس کر دیا ہے۔

ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے کہا، "میرا امام اور رہبر سید علی خامنہ ای ہیں، اور جو طاغوت کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے، وہ سید علی خامنہ ای کے لشکر میں شامل ہو جائے۔" انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لشکر میں شامل ہونا چاہتے ہیں، انہیں سید علی خامنہ ای کی قیادت کے پیچھے کھڑے ہونا ہوگا۔

انہوں نے ایران کی اخلاقی برتری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیل پر حملہ کرتے وقت صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا اور خواتین، بچوں یا عام شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے جنگ کے دوران بھی بلند ترین اخلاقی معیار کا مظاہرہ کیا۔

امریکہ کی جانب سے ایران کی تیل کی تنصیبات پر ممکنہ حملے کے مشورے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران خلیج فارس کے اس مقام پر قابض ہے جہاں سے دنیا کے 30 فیصد تیل کے جہاز گزرتے ہیں۔ ڈاکٹر معراج نے کہا کہ اگر اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، تو دنیا بھر کے مسلمان متحد ہو کر اس کی حفاظت کریں گے۔

انہوں نے ایران کے نظام کی مضبوطی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب چند مہینے قبل ایران کے صدر کو شہید کیا گیا تھا، تو فوراً نئے انتخابات منعقد ہو گئے اور نیا صدر منتخب ہو گیا۔ انہوں نے آیت اللہ خمینی رحمت اللہ علیہ کی قیادت میں قائم کیے گئے نظام کو سراہا اور کہا کہ امریکہ چالیس سال سے ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن ایران پابندیوں کے باوجود آج بیلسٹک میزائل بنا چکا ہے اور جلد ہی ایٹمی طاقت بھی بننے والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا جنگی جنون دنیا کے لیے خطرہ بن چکا ہے اور ہم خدائی لشکر کے ساتھ ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .