۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان سید حسن نصر اللہ

حوزہ/حزب اللہ کے سربراہ نے نیمۂ شعبان کی مناسبت سے اپنے خطاب میں، اس دن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، غاصب صہیونی حکومت کے بارے میں کہا کہ اس غاصب حکومت کو اپنا وجود خطرے میں نظر آ رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں ظہورِ امام مہدی علیہ السلام کے حوالے سے صہیونیوں میں پائے جانے والے خوف و ہراس کی جانب بھی اشارہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج صیہونی حکومت کو اپنا وجود خطرے میں دکھائی دے رہا ہے اور اسے خدشہ ہے کہ شائد وہ اپنی عمر کے اسّی برس بھی پورے نہیں کر پائے گی۔

سید حسن نصراللہ نے پندرہ شعبان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے امام مہدی علیہ السلام کی ولادت کو وعدہ الہی کی تکمیل کے آغاز کا دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام اپنے ظہور کے ذریعے دنیا کو عدل و انصاف اور محبت سے پر کر دیں گے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے اس موقع پر سابق عراقی ڈکٹیٹر صدام کے ہاتھوں آیت اللہ باقر الصدر اور ان کی ہمشیرہ کے یوم شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے، انہیں عالم اسلام کا عظیم فلسفی اور دانشور قرار دیا۔

سید حسن نصراللہ نے ایران کے اسلامی انقلاب اور امام خمینی (رح) کے بارے میں شہید الصدر کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرمایا تھا کہ امام خمینی نے وہ کام سرانجام دیا ہے جو انبیا علیھم السلام انجام دینا چاہتے تھے۔

شہید آیت اللہ باقرالصدر کے مشہور جملے کا ذکر کرتے ہوئے کہ، امام خمینی میں ایسے ضم ہو جاؤ جیسے وہ اسلام میں ضم ہو چکے ہیں، سید حسن اللہ نے کہا کہ امام خمینی کا مشن جاری رہے گا۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .