۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور پاکستان میں مجلس برسی و چہلم:

حوزہ/ مقررین نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے، علامہ سید صفدر حسین نجفی کو انکی بے لوث علمی خدمات پہ محسن ملت اور ابوذر زمان کا لقب دیا گیا وہاں ان کے ابن عم حضرت حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی طاب ثراہ کو بہلول زمان اور محسن ملت ثانی کہا جائے جس طرح تاریخ میں شہید اول و شہید ثانی مجود ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج مورخہ ٦ دسمبر 2020 مرکزی دینی درسگاہ حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور پاکستان میں مجلس برسی و چہلم، حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید صفدر حسین نجفی اعلیٰ اللہ مقامہ، حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید نیاز حسین نقوی اعلیٰ اللہ مقامہ، الحاج سیٹھ نوازش علی ساعتی اعلیٰ اللہ مقامہ کا انعقاد کیا گیا۔

جہاں پر مقررین نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے، علامہ سید صفدر حسین نجفی کو انکی بے لوث علمی خدمات پہ محسن ملت اور ابوذر زمان کا لقب دیا گیا وہاں ان کے ابن عم حضرت حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی طاب ثراہ کو بہلول زمان اور محسن ملت ثانی کہا جائے جس طرح تاریخ میں شہید اول و شہید ثانی مجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا نظامت کے فرائض حجت الاسلام والمسلمین مولانا محمد افضل حیدری صاحب نے انجام دیے، دن بارہ بجے قرآن خوانی ہوئی اس کے بعد تعزیتی ریفرنس شروع ہوا جس سے
علماء کرام نے عظیم ہستیوں کی شان میں اظہار خیال کیا ۔

خطباء حضرات میں حضرت حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی پرنسپل مدینہ العلم اسلام آباد حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی پرنسپل مدینہ العلم ڈانمارک حجت الاسلام مولانا سید محمد حسن نقوی فرزند حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم، حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد رمضان غفاری ٣٠ سالہ رفیق، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر صاحب  علامہ محمد رمضان توقیر صاحب علامہ خورشید انور جوادی صاحب علامہ ظفر عباس شہانی صاحب مولانا امجد علی عابدی صاحب مولانا سید شاہد حسین نقوی صاحب، جناب شاعر ادیب لعل مہدی خان صاحب گورنر پنجاب جناب چوہدری سرور صاحب اور اہل سنت مکتب فکر سے بھی علماء نے خطاب کیا۔

آخر میں حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد تقی نقوی آف ملتان نے مفصل خطاب کیا اور علماہ کی محنت کا تزکرہ کرتے ہوئے فرمایا الہی مشن میں قربانیاں درکار ہوتی ہیں جو کہ جہاں معصومین کی مثالیں موجود ہیں وہاں ہمارے بزرگ علماء بھی پیش پیش رہے اس کے ساتھ مدافع ولایت حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کے مصائب سے مجلس کا اختتام کیا ہوا۔

واضح رہے کہ آج کی مجلس چہلم میں پاکستان بھر سے علماء مومنین ملی و قومی تنظیموں کے سربراہ تشریف لائے وہاں ہمسایہ ملک جمہوری اسلامی ایرانی سے بھی مہمانان گرامی تشریف لائے،  مرحوم کے خانوادہ سے بھی فرزندان نے ایران سے شرکت کی اسکے علاوہ یورپ سے بھی بعض علماء و افراد شریک ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .