۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جامعۃ الحسین مہدی آباد سے فارغ التحصیل طلاب کے اعزاز میں تقریب +تصاویر

حوزہ/ محمدیہ ٹرسٹ پاکستان کے زیر انتظام چلنے والے جامعۃ الحسین مہدی آباد سے دینی تعلیم مکمل کرنے والے طلاب کے اعزاز میں مدرسہ ہذا اور جوئنر طلاب کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ، تقریب میں علماء اور سرکردگان علاقہ ، مدرسین جامعۃ محمدیہ سمیت طلاب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمدیہ ٹرسٹ پاکستان کے زیر انتظام چل رہا مدرسہ جامعۃ الحسین، مہدی آباد سے دینی تعلیم مکمل کرنے والے طلاب کے اعزاز میں مدرسہ کی جانب سے اور جونئیر طلاب کی طرف سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں علماء اور سرکردگان علاقہ، مدرسین جامعۃ محمدیہ سمیت طلاب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پرنسپل جامعۃ محمدیہ ٹرسٹ پاکستان حجۃ الاسلام شیخ ذاکری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد ٹرسٹ سے منسلک علماء اور طلاب ملک کے کونے کونے میں پیغام محمد و آل محمد کی ترویج میں مصروف ہیں اور یہ محمدیہ ٹرسٹ کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہادی الموسوی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمدیہ ٹرسٹ پاکستان ۵۰ ء کے دہائی سے دینی علوم کے فروغ میں کوشاں ہیں اور مجاہد ملت شیخ حسن مہدی آبادی مرحوم نے ادارے کی بنیاد رکھ کر دینی تعلیم کو فروغ دی آج محمدیہ ٹرسٹ اللہ کے فضل و کرم سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں

اور آج پاکستان کے کونے کونے میں محمدیہ ٹرسٹ کے مدارس دینی علوم کی فروغ میں پیش پیش ہے اور آج تقریبا دس ہزار سے زائد محمدیہ ٹرسٹ کے مدارس سے فارغ التحصیل علمائے کرام پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ترویج دین میں مصروف ہیں جبکہ بلتستان میں محمدیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے ۵ اسکولوں میں اس وقت ۶۰۰ کے قریب یتیم طلباء مروجہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

مولانا تقی تقوی نے کہا کہ محمدیہ ٹرسٹ سے فارغ التحصیل طلاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، طلاب اپنی زندگی کو ترویج دین میں صرف کریں دینی علوم سے وابستگی دنیا اور آخرت میں کامیابی کی کنجی ہے۔

واضح رہے کہ جامعۃ محمدیہ ٹرسٹ مہدی آباد سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے محمدیہ ٹرسٹ کے ہی زیر اہتمام چلنے والے جامعۃ قبازردیہ سکردو جائیں گے جہاں سے فارغ التحصیل ہوکر ایران یا عراق کے اعلیٰ درسگاہوں میں جاکے دینی تعلیم سے مستفید ہونگے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .