۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سکردو؛ جامعہ العباس میں فارغ التحصیل طلاب کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

حوزہ/ حجہ الاسلام شیخ ذوالفقار علی انصاری نے طلاب کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد عصر حاضر کے مطابق و جدید تقاضوں کے مطابق دین اسلام کی تبلیغ کرتے رہیں اور العلما ورثہ الانبیا کے حقیقی مصداق بنیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سکردو/ جامعہ العباس سکردو میں فارغ التحصیل ہونے والے طلاب کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کا شرف طالب علم زاہد جعفری نے حاصل کیا ۔اس کے بعد سہیل عباس نے نعت رسول مقبول پیش کی ۔

فارغ التحصیل طلاب کی نمائندگی میں طالب علم علی رضا انصاری نے اظہارخیال کرتے ہوے جامعہ العباس کے مدیر، مسئولین اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔حجہ الاسلام شیخ شمس الدین نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ طالب علم کامیاب ہے جو ہمیشہ اپنے اساتذہ کا احترام کرتا ہے اور وہ طلاب ناکام ہوجاتے ہیں جو اساتذہ کا احترام نہیں کرتے ۔لہذا جن اساتذہ نے آپ لوگوں کی تعلیم و تربیت کے لیے کوششیں کی ہیں انکے لیے ہمیشہ دعا گو رہیں۔

حجہ الاسلام شیخ ذوالفقار علی انصاری نے خطاب کرتے ہوے فارغ التحصیل ہونے والے طلاب کو مبارک باد پیش کیا اور کہا کہ یہ لطف خدا وندی ہے کہ خدا نے صحت وسلامتی کے ساتھ ایک مرحلے کو طے کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔فارغ التحصیل ہونے کے بعد عصر حاضر کے مطابق جدید تقاضوں کے مطابق دین اسلام کی تبلیغ کرتے رہیں اور العلما ورثہ الانبیا کے حقیقی مصداق بنیں۔

آخر میں مدیر جامعہ العباس مولانا طہ شریفی نے تمام استاد اور طلاب عزیز کا شکریہ ادا کیا ۔اور فارغ التحصیل ہونے والے طلاب کو جامعہ العباس اور اپنے اساتید سے رابطے میں رہنے کی تاکید کی۔ اور  اس کے بعد طلاب کو اسناد پیش کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .