۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
چھورکا شگر میں حضرت زہرا (س) کی ولادت کی مناسبت سے سالانہ عظیم الشان کانفرنس:

حوزہ/ 40 دن پیغمبر (ص) جناب خدیجہ (س) سے الگ رہے او ان ایام میں راتوں کو عبادت میں اور دن کو روزہ رکھتے ہوئے گذارا ۔ تب مصطفی کو زہرا عطا ہویی ہیں۔ اور ان ہسیتیوں کی ولادت حضرت آدم کی ولادت سے پہلے ہویی ۔اس وقت نہ یہ آسمان تھا نہ یہ زمین کا فرش بچھایا گیا تھا، اس وقت بھی پنجتن پاک کا نور موجود تہا۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مورخہ 19 جمادی الثانی بمطابق 2 فروری 2021 کو چھورکا شگر میں حضرت زہرا سلام اللہ کی ولادت کی مناسبت سے سالانہ عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔اس تقریب سے حجہ الاسلام  آغا طہ الموسوی نے خطاب کرتے ہوۓ عملی طور پر مادران  کی قدر دانی کی تاکید کی اور زہرا مرضیہ کے اسوہ کامل ہونے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی۔  سکردو سے تشریف لاے ہوے علماء کرام  میں شیخ فدا ذیشان نے قرآن کی آیات اور احادیث کی روشنی میں فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل پر سیر حاصل گفتگو کیا۔

اسکے بعد علاقے کے برجستہ عالم دین شیخ ذوالفقار علی انصاری نے حضرات زہرا علیہا السلام کی ولادت پر خاض انتظام کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوے فرمایا کہ 40 دن پیغمبر (ص) جناب خدیجہ (س) سے الگ رہے او ان ایام میں راتوں کو عبادت میں اور دن کو روزہ رکھتے ہوئے گذارا ۔ تب مصطفی کو زہرا عطا ہویی ہیں۔ اور ان ہسیتیوں کی ولادت حضرت آدم کی ولادت سے پہلے ہویی ۔اس وقت نہ یہ آسمان تھا نہ یہ زمین کا فرش بچھایا گیا تھا، اس وقت بھی پنجتن پاک کا نور موجود تہا۔  

شیخ جواد حافظی نے فضائل و مناقب زہرا بیان کرتے ہوے فرمایا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نہ ففط خواتین کے لیے بلکہ تمام انسانوں کے لیے نمونہ عمل ہیں اور انسان انہی کی سیرت پر چل کے ایک بہترین انسان بن سکتا ہے۔ ایسی محافل کو خواتین کے لیے الگ سے خصوصی طور پر منانے کی ضرورت ہے۔

مشہور قصیدہ خواں اقبال ثاقی سمیت بہت سارے قصیدہ خوانوں  نے عقیدت کے پھول نچہاور کیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .