حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس اعلیٰ نے علامہ سید محمد تقی نقوی پرنسپل جامعہ مخزن العلوم ملتان کو صدارتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔الیکشن کمشنر مارچ میں رئیس الوفاق المدارس کے لئے ہونے والے انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔
اس حوالے سے انہوں نے مدارس دینیہ کے پرنسپل صاحبان سے نامزدگی کی درخواستیں طلب کرلی ہیں ۔
واضح رہے کہ وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس 22 مارچ کو جامعة المنتظر میں طلب کرلیا گیا ہے ۔ جس میں اراکین مجلس عاملہ نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔
وفاق المدارس الشیعہ کی دس رکنی سپریم کونسل (مجلس اعلیٰ) میں آیت اللہ حافظ سیدریاض حسین نجفی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی ، علامہ ملک اعجاز حسین، علامہ غلا م حسن جاڑا،علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ محمد محسن مہدوی،علامہ شیخ محمد جواد حافظی او ر علامہ محمد حسن سروری شامل ہے۔